یہاں کے ایک عجائب گھر میں درجنوں نایاب قرآنی نسخوں کی ایک نمائش کا کل سے آغاز ہو گیا 20 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش کا مقصد امریکہ میں اسلام کا مثبت رخ پیش کرنا ہے۔
یہ نمائش مجموعی طور پر 63 نایاب قرآنی
نسخوں پر مشتمل ہے اس کا اہتمام Freer and Sackler میوزیم میں کیا گیا ہے۔
عجائب گھر میں اس نمائش کے ساتھ ہی اسمتھ سونیئن انسٹیٹیوشن کا ایشیائی فنون لطیفہ کے شہ پاروں کے ایک بڑے ذخیرے کی بھی نمائش کی جا رہی ہے۔